جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

بچوں کے حوالگی کیس ، عدالت میں آئے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو اداکارہ کی ماں نے بوتل دے ماری

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

راولپنڈی (این این آئی)بچوں کے حوالگی کیس میں عدالت میں آئے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو اداکارہ کی ماں نے بوتل دے ماری۔راولپنڈی کی مقامی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کے باہر

اسد خٹک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ قریب موجوداداکارہ وینا کی والدہ نے اسد خٹک کو بوتل دے ماری۔ وینا ملک نے بھی ماں کا ساتھ دیا اور سابق شوہر اسد خٹک کو برا بھلا کہتی رہیں،پویس اہلکار اور گارڈز انہیں دور لے گئے۔بچوں کی حوالگی کے کیس میں اسد خٹک کے وکیل نے بچوں سے ملاقات نہ کروائے جانے پر شکایت کی اور کہا، بچوں کی ملاقات کرانی تھی،گزشتہ پیشی پر نہ لانے کی بنا پر عدالت نے جرمنانہ کیا تھا۔وینا ملک کے وکیل نے جواب میں بتایا کہ بچوں کو ملانے کا عدالت سے کوئی تحریری حکم نہیں، ہم چاہتے بچوں کو ملوائیںں لیکن بچے بیمار ہیں کراچی میں ہیں کیسے لائیں؟اسد خٹک نے بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائیں۔عدالت نے بچوں کو والد سے ملوانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو تحریری آڈر دیں گے۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی جج سول جج غلام اکبر نے کی۔گذشتہ سماعت میں فیملی کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کو عدم حاضری اور بچوں کو پیش نہ کرنے پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔دوران سماعت وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں اپنے موکل کا جواب جمع کرایا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کو لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت4دسمبرتک ملتوی کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…