جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

200 قومی ڈومیسٹک کرکٹرز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے تقریبا 200 کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔اس بارے میں کھلاڑی پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

نے اس کوتاہی پر سخت ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا اور کرکٹرز کو فوری طور پر چار ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کو حکم دیا۔پی سی بی ترجمان نے اعتراف کیا کہ انتظامی کوتاہی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 200 کرکٹرز کو اگست سے نومبر تک تنخواہوں میں ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے البتہ رمیز راجہ کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو اگلے ہفتے سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ رمیز راجہ نے پی سی بی کے ذمے داران کو وارننگ دی ہے کہ ایک کرکٹر پی سی بی کا چیئرمین ہے ،اس کی موجودگی میں کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں اور کرکٹرز کو مالی پریشانی کا سامنا ہے، آئندہ سیزن میں اس قسم کی تاخیر برداشت نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…