اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے فرانسیسی ساختہ 80 رافیل لڑاکا طیاروں کی خرید کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

پیرس(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے فرانسیسی ساختہ 80 رافیل لڑاکا طیاروں کی خرید کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق امارات اور

فرانس کے درمیان جنگی طیاروں کے حوالے سے ہونے والا یہ معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا بین الاقوامی معاہدہ ہے۔فرانسیسی ایوان صدر نے بیان جاری کیا جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یو اے ای جو کہ فرانسیسی دفاعی صنعت کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے، نے 12 کاراکال ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا نتیجہ ہے جو خودمختاری اور سلامتی کے لیے مشترکہ کام کرنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔فرانسیسی حکام نے کہا کہ جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا معاہدہ تقریباً 17 بلین یورو کا ہے۔ فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے ایک ٹویٹ میں اس معاہدے کو ‘تاریخی’ قرار دیا اور کہا کہ یہ علاقائی استحکام میں براہ راست کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…