منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی ایم ایف نے کہا ہے سود کے بغیر نظام چل سکتا ہے،عدالتی معاون انور منصور خان

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی شرعی عدالت نے  سود کے خاتمے دائر درخواستوں پرسماعت 9 دسمبر 2021 ء تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس  محمد نور مسکانزئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، جسٹس خادم حسین ایم شیخ

پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سود کے خاتمے کیلئے  دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی معاون انور منصور خان نے  دلائل دیتے ہوئے   موقف اپنایا کہ آئین میں ملک سے رباہ ختم کرنے کی ہدایت براہ راست ہے، ملک میں کنونشن بینکنگ کی کوئی گنجائش نہیں، سٹیٹ بینک کی سمت درست ہے لیکن حکومت رکاوٹ ہے، دنیا سودی نظام سے دور جارہی ہے،آئی ایم ایف بھی کہہ رہا ہے کہ سود کے بغیر نظام چل سکتا ہے، دوران سماعت جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے موقف اپنایا کہ عدالت حکومت کو اپنے اعتراضات ثابت کرنے کے لیے ٹائم لائن دے،حکومت بینکنگ انٹرسٹ کو رباہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بینکنگ انٹرسٹ رباہ ہے، دوران سماعت جسٹس نور محمود مسکانزئی نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد تمام فریقین کو سنا جائے گا، اگر کسی معاملے میں تشنگی ہوئی تو سوالات فریقین کے سامنے رکھ کر جواب لیں گے ،کیس کوجلد نمٹانے کی کوشش کی جائے گی،آئندہ سماعت پر بابر اعوان بطور عدالتی معاون دلائل دینگے۔ وفاقی شرعی عدالت نے معاملہ پر  سماعت 9دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے  معاونت پر انور منصور خان کی تعریف کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…