جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

ویکسین نہ لگوانے والے اب اس ملک میں داخل نہیں ہو سکیں گے

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

برلن (این این آئی)جرمنی میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد اسٹورز، ثقافتی اور تفریحی مقامات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اس کا فیصلہ جرمن ریاستوں اور وفاق کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ تمام 16 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے افراد کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا اور ایسے

افراد اسٹورز، ثقافتی اورتفریحی مقامات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔اس فیصلے کا اعلان جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اجلاس کے بعد کیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب جرمنی میں ایک دن میں 70 ہزار سے زائد افراد میں کورونا انفیکشنز کی تشخیص ہوئی ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں نئی انفیکشنز کی تعداد 73,209 تھی۔فیصلے کی ضرورتچانسلر میرکل نے کہا کہ ملک ایک انتہائی پریشان کن صورت حال کا سامنا کر رہا ہے اور یہ اقدامات ملکی یک جہتی کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی رہے گا۔اس کے علاوہ افراد کے جمع ہونے کی حد بھی کم کر دی گئی ہے۔ میرکل کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک 30 ملین کورونا ویکسین خوراکیں لگائی جائیں گی۔انگیلا میرکل نے اس متنازعہ تجویز کی تائید کی کہ ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے۔ ان کے مطابق اس تجویز پر پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے بحث کی جائے گی۔ اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو اس کا نفاذ اگلے برس فروری سے ہو جائے گا۔ جرمنی کے آئندہ چانسلر اولاف شولس بھی اس تجویز کی حمایت کر چکے ہیں۔اس وقت جرمنی میں مجموعی آبادی کے 68.4 فیصد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں اور کئی افراد کو بوسٹر شاٹ بھی لگایا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…