جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا نے سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)نیو یارک میں اومی کرون کے5 کیسز سامنے آگئے ہیں، امریکا میں اومی کرون کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔امریکا میں پہلا کیس کیلیفورنیا میں رپورٹ ہوا تھا، تاہم ویکسین شدہ مسافر میں اومی کرون کی ہلکی علامات پائی گئیں لیکن اب وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔نیویارک میں جنوبی افریقہ کا سفر کر کے آئی 67 سالہ خاتون میں بھی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اس بارے میں

معلومات لی جا رہی ہیں کہ خاتون نے کورونا کی کتنی ڈوز لگوائیں تھیں۔وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے امریکا کی جانب سے سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکڑ انتھونی فوچی نے زور دیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک لینی چاہیے جب وہ خود کو بہترین ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کے اہل ہوں۔دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوا ہے، اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ شخص نائجیریا سے واپس آیا تھا۔بھارت میں بھی اومی کرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹک میں دو افراد میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تصدیق ہو چکی ہے۔تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے نئے خطرناک ویریئنٹ اومی کرون کے خلاف کام کرنے والی دوا سامنے آگئی ہے۔دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اومی کرون نامی ویریئنٹ کے خلاف کام کرنے والی دوا کا دعویٰ برطانیہ کی ادویہ ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کیا ہے۔برطانیہ کے ادویہ ساز ادارے گلیکسو اسمتھ کلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…