جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

اومی کرون چند ماہ میں یورپ کے نصف سے زائد کورونا کیسز کا سبب بن سکتا ہے‘ماہرین نے خبردار کر دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)یورپی یونین کی ہیلتھ ایجنسی نے کہا ہے کہ ’اومی کرون‘ ویریئنٹ چند مہینوں کے اندر یورپ میں نصف سے زیادہ کورونا ویکسین کے کیسز کا سبب بن سکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ اندازہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں اومی کرون ویریئنٹ کے بہت زیادہ پھیلاؤ کے بارے میں ابتدائی معلومات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ڈیلٹا ویریئنٹ کو اومی کرون سے

پہلے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم سمجھا جاتا تھا۔ یورپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے ایک بیان میں کہا کہ ای سی ڈی سی کی طرف سے کی گئی ریاضیاتی ماڈلنگ کی بنیاد پر ایسے اشارے ملے ہیں کہ اومی کرون اگلے چند مہینوں میں یورپی یونین/ یورپین اکنامک ایریا میں تمام کورونا انفکیشنز میں سے نصف سے زیادہ کا سبب بن سکتا ہے۔اومی کرون کے پھیلاؤ کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس پر لیڈ پرسن ماریا وان کرخوف نے کہا تھا کہ ایجنسی کو کچھ دنوں میں اس بارے میں ڈیٹا ملنے کی توقع ہے۔یورپ میں اومی کرون جو گذشتہ مہینے جنوبی افریقہ میں سامنے آیا تھا، کے اب تک چند درجن کیسز ہی سامنے آئے ہیں۔یورپی یونین اور یورپی اکنامک ایریا میں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے علاوہ آئس لینڈ، لیکٹنسٹائن اور ناروے شامل ہیں۔قبل ازیں فرانسیسی حکومت کے اعلیٰ سائنسی مشیر ڑاں فرانکوئس ڈیلفریسی کا کہنا تھا کہ ‘اومی کرون’ جنوری کے آخر تک ڈیلٹا کی جگہ لے سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…