نیویارک (این این آئی)فیس بک نے ایسے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی پروگرام کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک نے اپنے پروٹیکٹ پروگرام کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس کا مقصد
انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر خطرے سے دوچار صارفین کے لیے اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے۔ایک پریس بریفننگ کے دوران کمپنی نے اعلان کیا کہ اس پروگرام میں شامل صارفین کے لیے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی ہوگا۔فیس بک میں اس پابندی پر عملدرآمد آئندہ چند ماہ میں پوری دنیا کے صارفین کے لیے ہوگا۔فیس بک نے وضاحت کی کہ اس کی جانب سے ویب سائٹ پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ان گروپس کو ٹو ایف اے کا بہتر تجربہ اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔فیس بک نے تسلیم کیا کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ہر ایک پلیٹ فارم کو بہت زیادہ متحرک انداز سے استعمال نہیں کرسکتا۔