بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ وزیر خوراک سے محروم ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ سے پنجاب میں کوئی وزیر خوراک نہیں ،پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ وزیر خوراک سے محروم ہے ،پنجاب کے عوام اس وقت سب سے

زیادہ تبدیلی سرکار کو بھگت رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور پنجاب کا وزیر صنعت،وزیر خزانہ اور وزیر خوراک لاپتہ ہیں،عثمان بزدار بیچارہ اکیلا اپنے فرنٹ مین سنبھالے یا لاپتہ وزراء کی وزارتیں؟،پاکستان میں مہنگائی 74سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 14فیصد شرح تک پہنچی ہے،15ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا مزدور 14فیصد مہنگائی میں اضافے کو کیسے برداشت کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھی،چینی،آٹا،دالیں ،سبزیاں ،پھل سمیت تمام خوردونی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں،قوم کے اربوں روپے عمران نیازی کے دوستوں کے قریب تر ہوچکے ہیں،نئے پاکستان میں غریب کنگال اور عمران نیازی کے دوست خوشحال ہورہے ہیں ، عمران خان چار بار اپنی مہنگائی ٹیم اورچار وزیر خزانہ تبدیل کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…