بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

سربیامیں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹر ہیک حکومت مخالف کیا پیغام جاری کیا گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی پراسکولو ں سے نکال دیا گیا ۔حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے احتجاجی ٹوئٹس سامنے آگئیں۔سفارت خانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ

’جہاں مہنگائی تمام پچھلے ریکارڈز توڑ رہی ہے، عمران خان آپ کب تک یہ توقع کر سکتے ہیں کہ ہم سرکاری ملازمین خاموش رہیں گے اور گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر آپ کے لیے کام کرتے رہیں گے کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکولوں سے نکالا جارہا ہے‘۔ٹوئٹ میں وزیر اعظم پر تنقید کے ساتھ ان کے مشہور جملے ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنایا گیا پیروڈی گانا بھی شیئر کیا گیا۔ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’عمران خان صاحب معذرت، لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا دوسری جانب پاکستانی سفارت خانہ سربیا سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے ٹوئٹ میں کہا کہ دفتر خارجہ کی رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…