کراچی (آن لائن) شہر کے مختلف علاقون میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پورٹ قاسم اور شاہ لطیف ٹاؤن سے غیر ملکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیل ملز موڑ کے قریب نامعلوم تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا
پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی متوفی کی عمر 30 سے 35 برس کے درمیان ہے، تاہم پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا شناخت کے لئے سرد خانے میں منتقل کروادی ہے۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شاہد جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق حادثے کے وقت متوفی سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا۔عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ گل شیر ولد حیات جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو کارروائی کے لئے جناح اسپتال لایا گیا، پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا اور حادثے کے وقت سڑک عبور کررہا تھا۔ گذری کے علاقے ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 19 سالہ ولید احمد ولد شیر بہادر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس ککے مطابق متوفی اسی علاقے میں بنگلے میں کام کرتا تھا اور حادثے کے وقت سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ ادھر پورٹ قاسم کے علاقے میں بحری جہاز سے غیر ملکی کی لاش برآمد ہوئی اس اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے للئے قریبی اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 48 سالہ رول رے بیگاسو کے نام سے ہوئی ہے، آنجہانی کا تعلق فلپائن سے تھا اور بحری جہاز کا کپتان تھا تاہم فوری طور پر وعجہ ہلاکت معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اصل وجہ پوسٹمارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی۔ علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاو ¿ن کے علاقے عبدداللہ گوٹھ گلی نمبر 12 کے قریب گھر سے ایک شخس کی پھندا لگی لاش کی برآمد ہوئی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل مین لیکر کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ مزمل ولد محمد طاہر کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش کررہی ہے۔