جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت کے اقداما ت کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر نہ ہو سکا ۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس212ریکارڈ کیا گیا ،ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 230،ڈی ایچ اے فیز viii بذریعہ موبائل وین 345ریکارڈ کیا گیا۔ نیشنل ہاکی

اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 321،فیصل آباد میں 198،راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 172 اوررحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 172 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مختلف شہروں میں دھند کے باعث صبح کے اوقات میں سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ حدنگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے کو مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند کردیا گیا ۔ ایم فائیو شیرشاہ انٹرچینج سے رکن پور تک موٹروے بند رکھی گئی،اسی طرح ایم ون پشاور ٹول پلازا سے صوابی انٹرچینج تک دھند کے باعث موٹروے بند رکھا گیا،ایم فور شیرشاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم اورسوات ایکسپریس وے بھی حدنگاہ صفر ہونے پر بند کردی گئی ۔حد نگاہ بہتر ہونے پر قومی شاہراہوں کو مرحلہ وارکھولاجاتارہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…