وسیم اکرم کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزہ جاری کر دیا،دبئی بہترین جگہ ہے، گولڈن ویزہ ملنے پر فخر ہے، سابق کپتان کا ٹوئٹ

2  دسمبر‬‮  2021

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ’گولڈن ویزا‘ جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ کے لیے میری

خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کو ملانے والا شہر ہے۔انہوں نے دبئی میں مزید وقت گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے گولڈن ویزہ ملنے پر فخر کا اظہار کیا، واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مختلف شخصیات کو ’گولڈن ویزا‘ جاری کیا جاچکا ہے۔رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا جاری کیا گیا تھا۔علی ظفر نے یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا تھا۔علی ظفر سے قبل رواں برس جولائی میں پاکستان کی قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے نومبر 2020 میں 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…