لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے زیادہ اوورسیزپاکستانیز پیسے بھجواتے ہیں ،دوسری جانب گورنر پنجاب
کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر تحریک انصاف کے رہنما انیل مسرت نے کہاکہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ، محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،ناراض نہیں لگتے، یہ آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔انیل مسرت نے کہاکہ عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔