بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 133لاہور میں ضمنی الیکشن سے 3دن پہلے (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا، اعلیٰ قیادت ہاتھ ملتی رہ گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) این اے 133 لاہورمیں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سابق نائب صدر آصف رضا بیگ، ان کی اہلیہ ریحانہ آصف، کونسلر چوہدری منظور سپرا، رانا نعیم،

ریحانہ آصف، شاہد رضا جعفری نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم تو چندہ اکٹھا کر کے بینرز اور فلیکسز بناتے ہیں ، ضمیر خریدنے کی جو تہمت لگی ہے وہ درست نہیں، مبینہ ویڈیو کی مذمت کرتے ہیں اور اس کی کھوج لگا رہے ہیں یہ حرکت کس نے کی ،الیکشن کمیشن بھی اس کی تحقیقات کرے ،مخالفین حیران ہیں کہ پیپلز پارٹی پھر سے مضبوط ہو گئی ۔یونین کونسل 223 میں آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ این اے 133میں فتح پیپلز پارٹی کی ہو گی،ووٹ کی پرچی نے اسلم گل کو رکن قومی اسمبلی بنانا ہے۔ووٹ اسے مت دینا جو آپ کے دکھ سکھ میں شریک نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوکریوں اور گھروں کے جھوٹے وعدے کر کے عوام کو دھوکہ دیا،5دسمبر کی صبح کا آغاز اسلم گل کو ووٹ ڈال کر دینا۔کوثر کالونی میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں 20پائونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں شہلا رضا،افنان بٹ،جمیل منج،سونیا خان،امجد جٹ،ملک ندیم افضل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…