جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی درگاہ زمین بوس کردی

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بلب گڑھ میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی ایک درگاہ کو مسمار کر دیا اور دعویٰ کیاکہ وہاں مذہب کی تبدیلی اور غیر قانونی سرگرمیاں انجام دی جا رہی تھیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درگاہ کے انہدام سے ایک رات پہلے کچھ ہندوتوا کارکنوں نے ایس ڈی ایم کے دفتر پر احتجاج کرتے ہوئے

درگاہ ہٹانے اور اس کے نگراں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بلب گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس جے بیر سنگھ نے انہیں تفتیش کے بعد نگراں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔ انہوں نے انہیں درگاہ کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لئے ہریانہ حکومت کے اراضی ریکارڈ کی جانچ کرنے کا بھی یقین دلایا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ اگر زمین کے ریکارڈ میں درگاہ کا وجود ظاہر نہیں ہوتا ہے تو اسے منہدم کردیا جائے گا۔ہندوتوا تنظیموں سے وابستہ کارکنوں نے پولیس کی طرف سے دی گئی یقین دہانی پر یقین نہیں کیا اور اسی رات درگاہ کو منہدم کردیا۔ انہدام کے بعد شہرمیں کشیدگی پائی جاتی ہے۔بجرنگ دل کے رہنما جیت وشستھ نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جب وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ درگاہ کی تلاشی لے رہے تھے۔ ویڈیو میں اس نے ایک مذہبی کتاب ’’پنج سورہ‘‘ (پانچ قرآنی سورتوں کا مجموعہ) دکھایا اور اسے’’پاکستانی کتاب‘‘قراردیا۔انہوں نے نظام الدین اولیاء کے بارے میں ایک کتاب دکھائی اوراس کو بھی پاکستان پر کتاب کہا۔جیت وشستھ نے ہجوم کی طرف سے لگائے جانے والے ’’جے شری رام ‘‘کے نعر وں کے دوران چیخ کرکہا کہ وہاں مذہب کی تبدیلی اور 10 بیویاں رکھنے کے طریقے کے بارے میں بھی کتابیںموجود ہیںاوروہ ہندوؤں کے خلاف سازش رچا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…