جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کون سا کیس چلے گا، کون سا نہیں؟ نیب نے پالیسی بنالی

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے بعد کون سا کیس چلے گا، کون سا نہیں؟ نیب نے پالیسی بنالی۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تمام نیب بیوروز کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو خط لکھ کر واضح کیا کہ منی لانڈرنگ،کرپشن، آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے کیسز پر نیب کا اختیار برقرار ہے۔ عوام سے فراڈ کرنے والے پرائیویٹ افراد پر

بھی نیب کا اختیار بحال ہو چکا ہے تاہم کابینہ اور دیگر فورمز سے منظور شدہ منصوبوں پر بنے کیسز اب نیب کے اختیار میں نہیں، محض ضابطے کی غلطیوں پر بھی نیب کارروائی نہیں کرے گا۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے ڈپٹی پراسیکیوٹرز کو خط لکھ کر نیب کی پالیسی سے آگاہ کیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد کون سے کیسز احتساب عدالت میں چلیں گے اور کون سے نہیں۔خط کے مطابق منی لانڈرنگ کے کیسز پر انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب کارروائی جاری رکھ سکے گا جبکہ کرپشن، آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے کیسز پر بھی نیب کا اختیار برقرار ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ عوام سے فراڈ کرنے والے پرائیویٹ افراد پر بھی نیب کا اختیار بحال ہو چکا ہے تاہم کابینہ اور دیگر فورمز سے منظور شدہ منصوبوں پر بنے کیسز پر اب نیب کا اختیار نہیں، محض ضابطے کی غلطیوں پر بھی نیب کارروائی نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ بینک قرض کے معاملات پر کارروائی سے پہلے اسٹیٹ بینک کی منظوری لازمی لی جائے۔خط میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو ترمیمی آرڈیننس کے تحت استثنیٰ کے حامل کیسز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ ان کے بیورو میں جاری کون کون سے کیسز اب مزید نہیں چل سکتے۔خط میں کہا گیا ہے کہ غیر مبہم رائے کے ساتھ کیسز کی فہرست فراہم کریں تاکہ ہیڈ کوارٹر ان پر فیصلہ کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…