جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایسے مسودہ قانون کی حمایت نہیں کریں گے، جس سے دیہی علاقوں کی حق تلفی ہو، (ق )لیگ حکومت کے سامنے ڈٹ گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب میں بلدیاتی مسودہ قانون کے معاملے پر صوبے کے بعد وفاقی سطح پر بھی مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کا بلدیاتی مسودہ قانون کے معاملے پر ویڈیولنک پر مشترکہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں

پی ٹی آئی کی طرف سے وفاقی وزراء میں سے اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود جبکہ ق لیگ کے جانب سے وفاقی وزراء مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی نمائندگی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد بلدیاتی مسودہ قوانین پر وفاق کی سطح پر بھی مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) نئے بلدیاتی نظام میں دیہی علاقوں کی زیادہ نمائندگی کے لیے ڈٹ گئی۔ق لیگ کی قیادت نے واضح طور پر کہا کہ ایسے مسودہ قانون کی حمایت نہیں کریں گے، جس سے دیہی علاقوں کی حق تلفی ہو۔انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں سیمی اربن کو زیادہ اور دیہی علاقوں کو کم نمائندگی قبول نہیں۔ویڈیو لنک اجلاس کے دوران وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ پر بھی پی ٹی آئی قیادت اپنی اتحادی جماعت ق لیگ کو قائل نہ کرسکی۔ق لیگ کے وفاقی وزراء نے صاف الفاظ میں کہا کہ ایسیقانون کی حمایت نہیں کریں گے، جس میں دیہی علاقوں کو نظر انداز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…