جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

سام سنگ نے پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنا شروع کردیے

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا کے سب سے بڑے موبائل مینوفیکچررز میں سے ایک سام سنگ کمپنی نے بالآخر پاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے صنعت اور حکام نے کہاکہ امید ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں ملک کا درآمدی بل کم ہوجائے گا۔یہ پیش رفت کمپنی کے اعلیٰ منیجرز کی سینیٹرز کے ساتھ ایک اجلاس میں سامنے آئی جنہوں نے پروڈکشن سائٹ کا

دورہ کیا تھا اور اس کا مقصد پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے بڑھتے ہوئے نئے شعبے اور آنے والے چیلنجز کے بارے میں بریفنگ حاصل کرنا تھا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین فیصل سبزواری نے بتایاکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ نے باقاعدہ طور پر اپنی پیداوار شروع کردی ہے۔فیصل سبزواری نے سام سنگ پروڈکش یونٹ اور گاڑیوں کے ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کرنے والی سینیٹ کمیٹی کے وفد کی سربراہی کی اور ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے ساتھ اجلاس بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کمپنی نے 4 ماہ کی قلیل مدت میں پیداوار بھی شروع کردی۔سینیٹر نے بتایا کہ ہم نے پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا جو جدید خطوط پر استوار ہے اور ظاہر ہے کہ مقامی افرادی قوت، مقامی صنعت کی سپورٹ اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سازگار ماحول اس کامیابی کا سبب بنا پھر بھی مجھے یقین ہے کہ ہمیں صرف اسمبلنگ میں ترقی سے آگے بڑھ کر صنعت کو مقامی بنانے تک جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…