جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

نہار منہ بھیگے ہوئے بادام کھانے کے بے شمارفوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بادام میں منرلز، وٹامنز، میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن ای بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو کہ اس کے مثبت فوائد کی بڑی وجہ ہیں۔ لیکن بادام کی یہی تمام افادیت اس وقت مزید بڑھ جاتی ہےکہ جب آپ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اس کو صبح نہار منہ اٹھ کر کھائیں۔ پانی میں بھیگے بادام فوری ہاضمہ کرتے ہیں۔ یہ دل کی شریانوں کی سوجن میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

بادام میں موجود میگنیز، آئرن اور کاپر کی وجہ سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔ یہ نزلہ زکام کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ بادام میں موجود میں فاسفورس، میگنیشیم اور کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ان میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے خلیوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں۔ اس میں شامل میگنیشیم دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے اور صبح سب سے پہلے کھانا دل کو زندہ رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ بادام میں شامل فائبر، چکنائی اور پروٹین جسمانی کیلوریز کو کم کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور بھیگے ہوئے بادام کیونکہ جراثیم سے پاک ہواگرچہ بادام چھوٹی شئے ہے لیکن اس میں صحت کا بھرپور خزانہ بھرا ہوا ہے ۔ اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ دماغی صحت بہتر ہوتی ۔ اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔ماہرین خوراک ہمیشہ ہی مشورہ دیتے ہیں کہ اگر اسے پانی میں بھگو کر کھایا جائے تو زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں۔بھیگے ہوئے بادام کئی وجوہ کی بنا پر بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ بادم کے چھلکے میں جو ٹینن ہوتا ہے اس سے غذائیت کم ہوجاتی ہے جب آپ اسے بھگوتے ہیں چھلکا اتر جاتا ہے اور آپ کو بھرپور غذا ئیت فراہم ہوتی ہے۔ یوں نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ، وزن کم ہوتا ہے ، دل صحت مندرہتا ہے ۔ اینٹی آکسیڈنٹ کا اچھاذریعہ ہوتا ہے۔کینسر کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ کسی قسم کا ٹیومر نہیں بنتا ۔ بلڈ گلوکوز کی سطح کم اور بہتر ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ اس میں موجود کیلوریز کی وجہ سے بادام کو نظر انداز کرتے ہیں لیکن آپ کے جسم کو جس قسم کے تیل کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی فراہم کرتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…