لاہور (آن لائن) لاہور سمیت ملک بھر میں ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد موٹرسائیکلیں تیار کرنے والی کمپنی یاماہا نے بھی اونچی اوڑان بھر لی ہے اور اپنی تیار کردہ مختلف برینڈ کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 6 سے 7 ہزار روپے فی موٹرسائیکل اضافہ کردیا ہے ۔ اضافے کے باعث ملک کے غریب شہری اپنی غریب سواری سے دور ہو
کر رہ گئے ہیں۔ کمپنی نے ملک بھر میں اپنے ڈیلروں کو نئی قیمتوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ نئی قیمتوں پر موٹرسائیکلوں کی فروخت گزشتہ روز بدھ ہی سے شروع کردی جائے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث یاماہا موٹرسائیکل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 5 سو روپے ہوگئے ہے۔