اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

80 ایسے حلقے ہیں جہاں اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ انتخابی نتائج بدل کر رکھ دے گا شیخ رشید

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں ، حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں،قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہی ہوں گے، ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا، اب بھی دھاندلی کا رونا ہوگا، یہ

انتخابات سے پہلے بھی ہوسکتا ہے،راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں جلد ایوننگ شفٹ بھی شروع کریں گے، بہت جلد راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بدھ کو ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے ہی ہوں گے، ای وی ایم پر اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدالت جائے گی یا نہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا، اب بھی دھاندلی کا رونا ہوگا، یہ انتخابات سے پہلے بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، میرے مطابق پنجاب کے 40 جبکہ ملک بھر میں تقریباً 80 ایسے حلقے ہیں جہاں اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ انتخابی نتائج بدل کر رکھ دیگا اور جب وہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینگے تو یہ پھر کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی بنا کسی شرط کے آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے ملک

میں بھجواتے ہیں انہیں ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہئے اور یہ حق انہیں عمران خان نے دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں جلد ایوننگ شفٹ بھی شروع کریں گے، بہت جلد راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لڑکے اتنا نہیں پڑھتے جتنی لڑکیاں پڑھتی ہیں، مستقبل میں ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہوتی

جا رہی ہے بیٹا نالائق ہوتا جارہا ہے، نئے سال سے غریب بستیوں کے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں کسی بدمعاش کو معزز نہیں بننے دیا، پاکستان میں لوگ باتیں بہت کرتے ہیں کام کوئی نہیں کرتا، میں نے 60 تعلیمی ادارے راولپنڈی میں بنائے جس کی کوئی مثال نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قیام پر مجھے استعفیٰ دینا پڑا۔اپنے تعلیمی دور کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں امتحانات میں 60 سے زائد نمبرز نہیں لیے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…