اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /یو این پی)ملک میں آڈیو اور ویڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے کچن کی ویڈیو بھی موجود ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف جب پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تو اس وقت کی کچن کی

ایک ویڈیو موجود ہے ،اس ویڈیو میں ایک صحت مند بندہ موجود ہے اور س کیساتھ دوسرا شخص بھی ہے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جب حکمران عوام کے حق میں کوئی بہتر فیصلہ نہ کر سکیں تو پھر ایسے گندے کھیل سامنے آتے ہیں ۔ مریم نواز کی ایک اور آڈیو سامنے آئی ویڈیو کا کھیل لمبا بلکہ ایسے کہہ لیں کہ کھیل تو اب شروع ہوا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایسی ویڈیو سامنے آئے گی جس کے بعد کوئی بھی پریس کانفرنس نہیں کر سکے گا ۔ یہ بات میں جاتی امراء میں بننے والی ویڈیو سے متعلق کر رہاہوں ۔ جاتی امرا ءصرف نوازشریف کی رہائش نہیں بلکہ وہاں سے کچھ فاصلے پر بھی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔ اس آڈیو میں مریم نواز کو میر شکیل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا۔ آڈیو کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ جیوسے خود بات کی تو ویسا نہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتے تھے، پھرمیں نے میرشکیل صاحب سے ذاتی طورپرخود بات کی۔میں نے ان سے کہا کہ یہ زیادتی ہے آپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھا رہے ہیں، میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئیے، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔ مریم نواز کی مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرشکیل کو کہا ہے کہ آپ کو یہ کرنا پڑے گا اور اس نے کیا، میں نے میاں عامرسے بھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کیساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بھی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی تھی جس میں وہ مختلف چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کرر ہی تھیں۔ یہ آڈیو ٹیپ مسلم لیگ ن کے دور کی ہے، جس میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو دی جانے والی ہدایات ہیں۔ مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت ک

ی۔آڈیو ٹیپ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی فورنیوز، نائنٹی ٹونیوز،سماء اور اے آروائی کوبالکل کوئی اشتہار نہیں دیاجائے گا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی یہ مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں صحافیوں پر پابندی لگنے اور میڈیا کے کنٹرول ہونے کا شور کرنے والے اپنے دور حکومت میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں اس کا ثبوت سامنے آ گیا ہے۔بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں مریم نواز نے اس آڈیو کی تصدیق خود کی تھی۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…