بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

وکلاء تحریک کے پیچھے بھی ایک فوجی جنرل کی حمایت تھی ٗ سابق چیف جسٹس کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس آف پاکستان ارشاد حسن خان نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کیلئے جو وکلاء تحریک چلائی اس کے پیچھے بھی ایک فوجی جنرل کاآشیرباد تھا۔نجی ٹی وی پروگرام  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ارشاد حسن خان نے سینئر قانون دان اعتزا ز

احسن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اعتزازاحسن نے اس وقت تحریک چلائی جب چیف جسٹس افتخار نے پرویز مشرف کے کہنے پر استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس وکلاء تحریک کی کامیابی کے پیچھے اس وقت کے چیف آف اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی مشرف کو گھر بھیجنا چاہتے تھے، اگر ان کی آشیرباد وکلاء تحریک کو نہ ہوتی تو یہ تحریک کبھی بھی کامیاب نہ ہوتی۔ارشاد حسن خان نے کہا کہ جب جسٹس سعید الزمان صدیقی نے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا تب وکلاء نے تحریک کیوں نہیں چلائی، سیاستدانوں نے تحریک کیوں نہیں چلائی، جب انوارالحق کے دور میں ضیاالحق کو نظریہ ضرورت کے تحت پیریڈ دیا گیا تب وکلاء نے تحریک کیوں نہیں چلائی؟انہوں نے مزید کہا جب جسٹس منیر نے مارشل لاء کو ولیڈیٹ کیا تب وکیلوں نے تحریک کیوں نہیں چلائی، یہ تحریک اس لیے نہیں چلی کیونکہ پاکستان میں کوئی تحریک مارشل لاء کے دور میں کامیاب نہیں ہوتی، مشرف کے خلاف جب تحریک چلی تب آئین بحال ہوچکا تھا حکومت کمزور تھی، پاکستان میں تحاریک سول حکومتوں کے دور میں چلتی ہیں اور کامیاب تب ہوتی ہیں جب پیچھے کسی کا آشیرباد ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…