پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی، پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن کردیا ٗ چوہدری سرور کھل کر بول پڑے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے،دنیا کو بھی افغان عوام کو بحرانوں سے بچانے کے لئے ان کی غیر مشروط مدد کر نی چاہیے،ماضی کی پاکستانی حکومتوں نے اداروں کو مضبوط نہیں بنایا مگر موجودہ حکومت اداروں کی

مضبوطی کی پالیسی پر گامزن ہے اوراس کے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،پاکستانی عدالتوں میں سالوں سال مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے، پرا سیکیویشن اور پولیس میں اصلاحات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے جس پر بھر پور توجہ دینا ہوگی،پارٹی پالیسی کا پابند ہوں پارٹی نے پنجاب کے گور نر بننے کا کہا جو میں نے قبول کر لیا مگر اگلے انتخابات میں حصہ لوں گا،اوورسیز کمیشن پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے بہتر ین کام کر رہا ہے ۔ وہ دورہ بر طانیہ کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر لارڈ نوشینامبارک، لارڈ سعیدہ وارثی، لارڈ قربان حسین، لارڈ واجد خان،ایم پیز افضل خان، محمدیاسین،انعم قیصر جاوید، رحمان چشتی،پاکستان تحر یک انصاف کے رکن انیل مسرت، صاحبزادہ جہانگیر،اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین مخدوم طارق،نعیم طاہر، ڈپٹی لارڈ مئیر گلاسکو حنیف

راجہ،چوہدری اسلم، طاہر انعام شیخ، محمد سلطان، میاں نوید، مرزا امین، اشتیاق چوہدری، حاجی صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج بر طانیہ کی سیاست میں 2درجن کے قر یب لوگ پار لیمنٹ میں موجو د ہیں اور پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ افغانستان سمیت دیگر

معاملات سب کے سامنے ہیں اس وقت پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنے کے لیے سب کو متحد ہوکر کام کر نا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے جو کردار ادا کیا ہے اس کو سب سراہ رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ اُنہوں

نے کہا کہ ہم آج بھی یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان حکومت کو تنہا چھوڑنا کسی بھی صورت دنیا کے مفاد میں نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان کی غیر مشروط امداد کر نا ہوگی ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے عملی کام کیا جارہا ہے جہاں بھی اقلیتوں کیساتھ کوئی ناانصافی کا واقعہ ہوتا ہے وہاں حکومتی ادارے سخت تر ین

نوٹس لیتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 2018ء میں بطور

سینیٹر کام کر رہا تھا مگر جب وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی قیادت نے مجھے گور نر بنانے کا فیصلہ کیا تو بطور پارٹی رکن میں نے پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کر لیا مگر اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لوں گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کو عوام نے پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے اور انشا اللہ

تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات 2023ء میں ہی ہوں گے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات کے حوالے سے پنجاب حکومت کام کر رہی ہے تاخیر ضروری ہوئی ہے مگر تحر یک انصاف کا وعدہ ہے کہ ہم پولیس میں اصلاحات لائیں گے اور عوام کو تھانوں میں انصاف ملے گا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…