لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کی کالونی بنا دیا ہے، ملک میں آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں
اور اس کی ہدایت پر مہنگائی کی جا رہی ہے،آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکمرانوں نے عمل کرکے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی اپنی معاشی پالیسی نا کام ہو چکی ہے اور اب عالمی مالیاتی اداروں کی معاشی پالیسی نافذ کی جارہی ہے، تبدیلی کے نام پر اقتدار حاصل کرنیوالی حکومت ملک سے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مہنگائی کے عذاب سے دوچار غریب عوام کیلئے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہوگیا ہے، ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔