اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے،عمران صاحب عوام کی افلاس بے بسی بھوک
بے روزگاری اور معاشی تباہی دیکھ کر اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ’’ایمان‘‘ اور ریاست ِ مدینہ کی بات کرکے عمران صاحب ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں،عمران صاحب قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہئے،عمران صاحب قوم کو آپ کے فلسفے نہیں، بجلی گیس پٹرول چاہئے، سستے داموں پر ،حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے آپ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں آپ کو اس لئے نہیں بلایا گیا کیونکہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جھوٹ کے دریا بہا کر ’’ایمان‘‘ اور ریاست ِ مدینہ پہ اپنی گھٹیا سیاست چمکاتے ہیں۔