بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت کا کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا اعلان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا اعلان کردیا۔بوسٹر ڈوز مفت لگائی جائے گی۔محکمہ صحت نے و فاق سے 10 لاکھ فائزر، 5 لاکھ موڈرنا اور 5 لاکھ ایسٹرا زینیکا کی فراہمی کا مطالبہ بھی کردیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بوسٹر ڈوزز مفت لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم صوبے کے پاس اتنی خوراکیں نہیں کہ سب کو بوسٹر لگا سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وفاق سے 10 لاکھ فائزر، 5 لاکھ موڈرنا اور 5 لاکھ ایسٹرا زینیکا کی فراہمی کا کہا ہے یہ تمام خوراکیں بوسٹر ڈوز کے طور پر استعمال کی جائیں گی جبکہ اس کے علاوہ ہم اسکول کے بچوں کو بھی ویکسین لگا رہے ہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کرونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی جینومک پروفائیلنگ کے دورا ن 30 جگہوں پر تبدیلیاں دیکھی جاچکی ہیں تاہم یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ اس کے ویکسینیٹڈ افراد پر کیا اثرات ہونگے اس لیے فی الحال احتیاط اور سنجیدگی کے مظاہرے کی ضرورت ہے اور ویکسین لگوانا اور ماسک پہننا ہے احتیاط کا لازمی جزو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پاکستانی شہریوں کے بچاؤ کے موثر اقدامات کرے۔وفاق کو ملک کی داخلہ پوائنٹس خصوصاً ایئر پورٹس پر ریپڈ اینٹی جین نظام کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…