بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

کھدائی کے دوران رسیوں سے بندھا 800 سال قدیم انسان برآمد

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لیما(این این آئی) قدیم آثار، ممی اور حیرت انگیز داستانوں کی سرزمین پیرو سے ایک اور دریافت ہوئی ہے۔ یہ ایک ممی ہے جو رسیوں میں جکڑی گئی ہے اور بہت تکلیف دہ حالت میں اکڑوں بیٹھی ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے محققین نے پیرو کے دارالحکومت لیما سے 25 کلومیٹر دور، آثارِ قدیمہ کی ایک ویب سائٹ کاہا مورکیلا میں اس ممی کو دریافت کیا ہے۔

ممی نے دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا ہے اور اسے اکڑوں بٹھایا گیا ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق یہ مردے کی بے حرمتی یا تشدد نہیں بلکہ اس وقت دفنانے کی ایک رسم تھی جو اس تہذیب میں عام تھی۔ محتاط انادازے کے مطابق یہ 800 سے 1200 سال قدیم ہے جو ہسپانوی عہد سے پہلے کا دور تھا بلکہ شاید انکا تہذیب سے بھی پہلے کے عہد سے تعلق رکھتی ہے۔ماہرین نے بتایا کہ یہ 25 سے 30 سالہ نوجوان کی لاش ہے جو اسی علاقے کی پہاڑوں پر رہتا تھا۔ ماہرین نے اس سال اکتوبر میں یہاں دوبارہ تحقیق اور کھدائی شروع کی جس کے بعد کئی اہم اشیا سامنے آئیں تاہم ممی ان میں سب سے اہم دریافت ہے۔ ماہرین کو توقع نہیں تھی کہ وہ اتنی اہم دریافت کرسکیں گے۔ممی کے مقبرے کے باہر سیپیاں اور دیگر ٹکڑے ملے ہیں لیکن ساحلِ سمندر یہاں سے 25 کلومیٹر دور ہے۔ کئی قبروں سے اونٹ نما جانور لاما کی ہڈیاں بھی ملی ہیں کیونکہ قدیم پیرو میں ان کا گوشت رغبت سے کھایا جاتا تھا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…