بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

’’حضور اکر م ﷺ کا بستر مبارک ایک ٹاٹ تھا‘‘ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا ام المومنین نے ایک رات اس کی ایک تہہ اور لگا دی، اور بستر ذرا نرم ہوگیا۔ تو آپ ﷺنے فرمایا:

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حضور اکر م ﷺ کا بستر مبارک ایک ٹاٹ تھا۔ جو رات کو دوہرا کردیاجاتا ۔ اور دن میں سید ھا کردیا جاتا۔ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا ام المومنین نے ایک رات اس کی ایک تہہ اور لگا دی۔ اور بستر ذرا نرم ہوگیا۔ تو آپ ﷺنے فرمایا: حفصہ رضی اللہ عنہا میرے بستر کے ساتھ کیا کیا ؟ فرمانے لگیں ! یا رسول اللہ ﷺ وہی ہے میں نے اس کی ایک تہہ اور لگا دی تھی

تاکہ ذرا نرم ہوجائے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تو اپنے اللہ کے سامنے رات گزارنے والا بندہ ہوں۔ اس بستر کی نرمی مجھے رات کو اٹھنے سے روک دے گی۔ اس لیے یہ جیسا تھا اسے ویسا ہی کردے۔ مجھے نرم ونازک بستر نہیں چاہیے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک انصاری عورت آئی اور اس نے آپ ﷺ کے گھر میلی پرانی اور پھٹی پرانی رضائی دیکھی تو فوراً گھر گئے اور اپنے گھر سے ایک نئی رضائی بھیج دی۔ آپ ﷺ تشریف لائے اور پوچھا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا یہ کیا ہے ؟ فرمایا: یا رسول اللہ ﷺ پڑوسن انصاری عورت نے آپ کے لیے بھیجی ہے۔ نئی اور پھولدار رضائی تھی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: عائشہ رضی اللہ عنہا اسے واپس کردے ۔ مجھے میری پرانی اوڑھنی رضائی ہی ٹھیک ہے ۔ میری پرانی گڈری ہی ٹھیک ہے۔ کہاام المومنین رضی اللہ عنہا نے کہا ! واپس نہیں کرنی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا قسم ہےمجھے میرے رب کی ! مجھے اللہ جل وجلال نے کہا کہ اگر تو کہے تو احد کے پہاڑ سونے کا بنا دوں ۔ مگر میں نے تو خود ان چیزوں کو پسند نہیں کیا۔ اے عائشہ رضی اللہ عنہا ! اسے واپس کردے ۔یہ نئی رضائی اور محمدؐ ایک گھر میں جمع نہیں ہوسکتے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت سے نکاح (عموماً) چار چیزوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ اس کے مال کی وجہ سے، اس کے خاندان کے شرف کی وجہ سے، اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے۔ تم دیندار عورت سے نکاح کرو، اگرچہ گرد آلود ہوں تمہارے ہاتھ، یعنی شادی کے لئے عورت میں دینداری کو ضرور دیکھنا چاہئے، خواہ تمہیں یہ بات اچھی نہ لگے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…