بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قومی، صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی مخصوص نشستوں کی تجویزدیدی گئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی مخصوص نشستوں کی تجویزدیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کومخصوص نشستوں کے ذریعے اسمبلیوں میں نمائندگی بھی ملنی چاہیے،آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختص نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوموار کے روز بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل،بر منگھم سے کونسلرزوسیم ظفر،محمد ادریس،فہیم کیانی،چوہدری محمود،کونسلر ظفر اقبال،چوہدری نجیب سمیت اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی جس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور بر طانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سیاست سمیت د یگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی جبکہ لارڈ میئر محمد افضل نے گور نر پنجاب کے اعزاز میں ظہر انہ بھی دیا۔ملاقات کے بعدگفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے وعدے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیدیا مگر میں سمجھتاہوں کہ ووٹ کا حق دینے کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں بھی مختص کی جائیں تاکہ وہ ملک میں قانون سازی سمیت اہم فیصلوں کا بھی حصہ بن سکیں اور اس سے یقینی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر نے میں بھی مدد ملے گی۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی سیاست میں ضرور حصہ لیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کو ان ممالک کی سیاست میں بھی حصہ لینا چاہیے جہاں وہ رہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا رہا جب پاکستانی یورپ میں بھارتیوں کے مقابلے میں زیادہ فعال انداز میں سیاست کررہے تھے مگر آج ایسا نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں پاکستان کے اثر کو بڑ ھانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستانی بر طانیہ کے ساتھ امر یکہ اور دیگر یورپی ممالک کی سیاست میں بھی فعال ہوں اور وہاں بلدیات کے علاوہ دیگر انتخابات میں بھی حصہ لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ جب سب پاکستانی متحد ہوکر سیاست میں آئیں گے تو کامیابی انکا مقدر

ہوگی۔ گور نر پنجاب چوہد ری محمدسرورنے پاکستان کی معاشی ترقی میں اوورسیز پا کستا نیوں کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور انکو مضبوط بنانے کے لیے میں 20سالوں سے جد وجہد کر رہاہوں اورانکے مسائل کے حل کے لیے گور نر ہاؤس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں۔ اُنہوں نے

کہا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہاہے ہم اوورسیز پاکستانیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل نے گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو اوورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی سیاست میں سب سے پہلے چوہدری محمدسرور کی انٹر ی اور کامیابی سے ہی پاکستانیوں کو حوصلہ ملا

اور آج درجنوں پاکستانی برطانیہ کی مر کزی اور بلدیاتی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے میں بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا یقینی طور پر اہم کر دار ہے جو ہمیشہ سے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی گور نر پنجاب کی تجویز کو بھی سراہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…