بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان ، بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ ، شاہین شاہ آفریدی نے پھر تاریخ رقم کردی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

چٹاکانگ( آن لائن)چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔شاہین شاہ آفریدی نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف 32 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور

اس طرح انہوں نے چوتھی بار ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔بنگلا دیش کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے گرانڈ میں سجدہ شکر ادا کیا اور تمام قومی کھلاڑیوں نے بھی فاسٹ بولر کو مبارکباد پیش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی شاہین شاہ آفریدی کی 5 وکٹوں پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹنرشپ میں بولنگ کرنا پسند ہے لیکن حسن علی کے ساتھ بولنگ کرنے کا مزہ ہی الگ ہے، بعض اوقات وہ بیٹرز کو قابو کرتا ہے اور بعض اوقات میں قابو کرتا ہوں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم آپس میں مشورہ کرتے ہیں کہ کون وکٹ کے لیے جائے گا اور کون بیٹرز کو قابو کرے گا اور اس معاملے پر حسن علی بھی مجھے مکمل سپورٹ کرتا ہے۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…