منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

عدلیہ اور فوج پر حملہ آور سیاسی ٹولے کا محاسبہ کریں گے،ثروت اعجاز قادری

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں عملی سیاست میں نوجوان آگے بڑھیں۔ملک میں چند خاندانوں کا سیاست پر قبضہ جمہوریت کا استحصال ہے۔جمہوری اداروں کو مستحکم کئے بغیر جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا۔تعلیم اور انصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ عدلیہ اور فوج پر حملہ آور سیاسی ٹولے کا

محاسبہ کریں گے۔بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نا مکمل ہے۔وقت سے پہلے الیکشن کمزور معاشی ریاست پر ظلم اور اداروں کی تباہی ہوگا۔یک نصابی تعلیمی نظام ہی معاشراتی تفریق کو ختم کرسکتا ہے۔حکومت کا یک نصاب تعلیم قابل تحسین ہے مگر کسی غیر ملکی ایجنڈے کو شامل کرنے نہیں دیں گے۔بعض سیاسی جماعتیں اور شخصیات انگریز سے آزادی کے بعد بھی زہنی و فکری غلامی میں قید ہیں۔ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے گزشتہ شب آل پاکستان سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک میں موجود مادرپدر آزاد معاشرت کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔تحفظ ناموس رسالت کیلے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔حکومت وقت ملک میں بڑھتی ہوئی قادیانی منفی سرگرمیوں کی روک تھام کیلے اقدامات اٹھائے۔شاداب رضا نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے برابری کی بنیاد پر تعلقات میں کوئی حرج نہیں۔کشمیریوں کی آزادی کا یہی وقت ہے عالمی برادری اپنی ہٹ دھرمی سے باز آتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔اس موقع پر صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ شاہد حسین،ڈویڑنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر و دیگر نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی انتہاء پسندانہ سوچ خطے کی سالمیت کیلے خطرہ ہے۔دنیا کی بڑی ریاستوں کو بھارت پر دباو ڈالتے ہوئے بھارت کو وادء کشمیر میں انسانیت سوز ظلم بند کروانا چاہے۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں احتساب ہو رہا ہے اور نہ ہی انصاف مل رہا ہے۔حکومت کے قول و فعل میں شدید تضادات ہیں۔مہنگائی کے سونامی نے غریب انسان موت کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔حکمران جماعت کے پاس سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ بھی نہیں ہے۔اس موقع پر محمد نوید قادری، محمد اشرف قادری ، حافظ محمد ذیشان قادری،سید فدا حسین شاہ ،پیر سائیں غلام رسول قاسمی ، محمد دائود رضوی، پیر ابراہیم جان سیفی ، محمد سرفرا ز قادری، محمد شمس العارفین صدیقی ،مفتی خلیل احمد یوسفی ، سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…