مظفرآباد(این این آئی)مظفرآباد کے نواحی علاقے یونین کونسل گوجرہ کے گاؤں پترینڈ ترچھیالاں میں ووٹ پی ٹی آئی کو کیوں دئیے، (ن) لیگی کارکن نے مین سڑک بند کردی، جو (ن) لیگ کے دور حکومت میں 85 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئی تھی عوام علاقہ پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے یونین کونسل گوجرہ کے گاؤں پترینڈ ترچھیالاں میں (ن) لیگی چمچے نے رات کو سرکاری روڈ بند کردی جس کے باعث اہل محلہ کے 35 سے زائد گھر،مسجد، سکول جانے والے بچے محصور ہوکر رہ گئے، (ن) لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سڑک (ن) لیگ کی حکومت میں بنائی گئی ہے پھر آپ نے پی ٹی آئی کو ووٹ کیوں دیے، یاد رہے کہ یہ سابق مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 85 لاکھ سے زائد مالیت سے تیار ہونے والی علاقے کی واحد سڑک ہے جس کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بند کردیا،عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ایس ایس پی مظفرآباد نوٹس لے کر سڑک کو بحال کریں تاکہ عوام پیدل چلنے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار نہ ہو۔