بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

اگر حکومت عافیہ صدیقی کو واپس نہیں لا سکتی تو ناکامی کا اعتراف کرے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اگر حکومت عافیہ کو واپس نہیں لا سکتی تو ناکامی کا اعتراف کرے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
کراچی (این این آئی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ نام نہاد جعلی جنگ ختم ہوگئی ہے۔ امریکہ نے شکست تسلیم کر لی ہے اور تمام قیدیوں کی رہائی کا عندیہ بھی دے دیا ہے تو آخر پھرحکومت پاکستان عافیہ کو کیوں واپس نہیں لے رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے کے لئے بہت ایشوز مل جائیں گے، عافیہ کی رہائی دینی حمیت اور قومی غیرت کی بحالی کا معاملہ ہے یہ بات حکومت اور اپوزیشن دونوں کو سمجھنی چاہئے۔ امریکہ و برطانیہ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے احتجاج ہو رہا ہے مگر پاکستانی حکومت کیوں ٹس سے مس نہیں ہو رہی؟ اگرحکومت عافیہ کو واپس نہیں لا سکتی ہے توعوام کے سامنے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلے۔ اس سلسلے میں تائید کے لئے پورے ملک میں مہم جاری ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام کے دستخط موصول ہوچکے ہیں جو دل و جان سے اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے خواہش مند ہیں۔ ان شا ء اللہ یہ مہم عافیہ کی رہائی تک جاری رہے گی۔ عافیہ کی رہائی کے لئے لاکھوں لوگوں نے ساتھ دینے اور ضرورت پڑنے پر لانگ مارچ میں شرکت کاعہد بھی کیاہے۔وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جاری بین الاقوامی جدوجہد کے سلسلے میں فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد پر منعقد کی گئی ”عافیہ رہائی دستخط مہم“ کے موقع پر شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکررہی تھیں۔ اس موقع پرایک بڑے سائز کی” ”Signature Screen پر مختلف سیاسی، دینی، سماجی، عورتوں اور انسانی حقوق کی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز اور شہریوں نے چند گھنٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں دستخط کئے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکہ جنگ کے دوران اغواء اور غیرقانونی طور حراست میں لئے گئے افراد کو رہا کررہا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ بھی اسی جنگ کی متاثرہ ہے،اسے بھی فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی واپسی میں رکاوٹ ہماری لیڈرشپ میں غیرت کا فقدان اور کرپٹ نظام ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ”عافیہ رہائی دستخط مہم“

میں شرکت کرنے پر تمام جماعتوں کے قائدین، ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ عافیہ کی وطن واپسی تک ”کاروان غیرت“ کا سفر جاری رہے گا۔ ”عافیہ رہائی دستخط مہم“ میں جمعیت علمائے اسلام کراچی، جماعت اسلامی کراچی، عام لوگ اتحاد کراچی،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی، آواز

پاکستان کے چیئرمین شیخ شکیل و رہنما، ہومین رائٹس کونسل آف پاکستان، جوائننگ ہینڈز، کراچی تاجراتحاد، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ سندھ،متحدہ علماء محاذ، ہم ہیں شاہین فاؤنڈیشن، پاکستان مسلم لیگ، سوشل ایڈکمیٹی،علماء کونسل کراچی، اسٹوڈنٹس سوشل فورم، انجمن طلباء اسلام کراچی، درس قرآن ڈاٹ کام کے

رہنما شفیق اجمل، غریب اتحاد پارٹی، ہیوین رائٹس انٹرنیشنل فورم، آواز کراچی، اسلامی جمیعت طلباء، محبان کراچی، سماجی رہنما پروفیسر تنویر ملک، ڈاکٹر ایوب عباسی، شفیق عباسی، انجینئر وسیم فاروقی علاوہ سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…