بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

(ن) لیگ کا پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کاالزام

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو اس دھندے کا نوٹس لیکر اس کو فوری بند کروائیں۔

این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے و رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقہ میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے مکروہ دہندہ کی مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو اس دھندے کا نوٹس لیکر اس کو فوری بند کرانا چاہئے۔ این اے 133کے عوام نے ان کی جھوٹی کمپین کو مسترد کردیا ہے۔حلقہ کے عوام اس حلقہ میں مشرف آمریت میں میاں نواز شریف کے مقصد کے ساتھ ثابت قدم رہا،2018میں پرویز ملک مرحوم نے اس حلقہ سے 90 ہزار ووٹ لئے اور ووٹوں کی مکروہ خریدوفروخت کرنے والی پیپلز پارٹی نے اس کا دسواں حصہ بھی حاصل نہ کیا۔حلفیہ کہتا ہوں کہ ہم الیکشن کیلئے عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھایانہ کبھی ایسا دھندہ کیا۔بلاول بھٹو آپ کی والدہ نے جن سیاسی اقدار اور روایات کا آغاز کیا تھا آئیں اس کو دیکھیں۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…