چٹاگانگ(این این آئی) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ
پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں،ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے،ہم رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کی پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کرتے ہیں،وکٹ سلو ہے، میچ کے چوتھے روز اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں