اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈھائی گھنٹے کی طویل پرواز۔ ۔۔لینڈنگ گیئر میں چھپا شخص امریکہ پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گوئٹے مالا کا شہری امریکی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا، ڈھائی گھنٹے کا طویل سفر طے کر کے امریکہ پہنچ گیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوئٹے مالا کا شہر یپرواز کے لئے تیار
امریکی طیارے کے لینڈنگ گئیر میں چھپ گیا ،نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق جہاں اس نے ڈھائی گھنٹےگزارے، طویل پرواز کے دوران گوئٹے مالا کا شہری محفوظ رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد شہری کو امریکی امیگریشن حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جو معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔