اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شہری نے اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دےکر اس کی شادی پاکستانی نوجوان سے کروادی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے رہائشی اشتوش سنگھ نے اپنی 39سالہ بیوی پرم جیت کو اپنے پاکستانی دوست سے ملوانے کیلئے لاہور لایا اور وہاں پر اس نے اسے طلاق دے کر شادی اپنے پاکستانی دوست عمران سے کروا دی ۔ذرائع کے مطابق محمد عمران اور
پرم جیت کے مابین دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئی جو کچھ برسوں بعد محبت میں بدل گئی ، پرم جیت کو جب اس بارے میں علم ہوا تو وہ17نومبر کو لاہور گرین ٹائون قیام کیلئے پہنچے اور عمران سے رابطہ کیا عمران بھی ان دونوں میاں بیوی کی طرح گونگا اور بہرہ تھا ۔ اشتوش اپنی اہلیہ سے عمر میں کافی بڑے تھے ۔ اشتوش نے عمران کو بلایا اور اپنی بیوی کو طلاق دی جس کے بعد پرم جیت نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام پروین سلطانہ رکھا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے گزشتہ دنوں ہزاروں سکھ یاتری بابا گورونانک دیوجی کا جنم دن منانے پاکستان آئے تھے، ان یاتریوں میں 39 سالہ پرم جیت کور اور ان کے شوہر اشتوش سنگھ بھی شامل تھے، یہ دونوں گونگے اور بہرے ہیں،اور ان کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گورو نانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ ایک پاکستانی نوجوان محمد عمران سے ملنا تھا، جو راجن پور کا رہائشی ہے اور ان دونوں کی طرح گونگا اور بہرا ہے۔جس کے بعد 23 نومبرکو سیشن کورٹ میں قبول اسلام کا بیان حلفی جمع کروانے کے ساتھ محمدعمران سے نکاح بھی کرلیا۔26 نومبرکو جب بھارتی سکھ یاتریوں نے واپس جانا تھا تو پرم جیت اور اشتوش واپس جارہے تھے تو انہوں نے محمد عمران کوبھی ساتھ لے لیا اوروہ بھی ساتھ یاتریوں میں شامل ہوکر واہگہ بارڈ جا پہنچا، تاہم وہاں ویزا نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی امیگریشن حکام نے اسے روک لیا، تفتیش کے دوران تینوں نے اشاروں کی زبان میں تفصیلات بتائیں، سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے محمدعمران کو بھارت جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔ ذرائع کے مطابق پروین سلطانہ ( پرم جیت کور) نے محمد عمران سے وعدہ کیا کہ وہ اسے ملنے اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہنے پاکستان آئے گی۔