راولپنڈی (آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج شوکت کمال ڈارنے سول جج کی عدالت کے اندر جج سے بدتمیزی کرنے کے مقدمہ میں نامزد خاتون کو الزام ثابت ہونے پر 2سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، تھانہ سول لائن پولیس نے رواں سال 5اپریل کو عدالتی اہلکارراجہ کامران کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعہ کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج
کیا تھا جس میں الزام تھاکہ مذکورہ خاتون نے عدالت میں داخل ہو کر ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت بارے پوچھا جب اسے بتایا کہ ملزم کی ضمانت منظور ہو گئی ہے تواس نے گالم گلوچ شروع کر دیا اور جج کو بھی برا بھلا کہتے ہوئے اپنا بیگ جج صاحب کو دے ماراجس پر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے خاتون کو2سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔