اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) موٹر وے پولیس نے غیر قانونی پولیس لائٹس کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے ایم تھری نے کہا ہے کہ بلیو اور فلیشنگ لائٹس صرف مجاز گاڑیاں استعمال کر سکتی ہیں علاوہ ازیں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
ترجمان موٹر وے ایم تھری کے مطابق آئی جی موٹرویز انعام غنی کی ہدایات پر ایس ایس پی موٹر وے ایم تھری سید حشمت کمال نے غیر قانونی بلیو اور فلیشنگ لائٹس کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ عوام کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ کسی صورت ان لائٹس کونہ استعمال نہ کریں ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ موٹروے پولیس نےسروس اور سامان بردار گاڑیوں کا موٹروے کی فاسٹ لین پر داخلہ بند کر دیا تھا۔ آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی نے پبلک ٹرانسپورٹ سروس اور سامان بردار گاڑیوں کیلئے فاسٹ لین کے استعمال پر سختی سےپابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ترجمان موٹروے کے مطابق آئی جی موٹر ویز پولیس انعام غنی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ بار بار غلطی کے مرتک چلان شدہ ڈرائیورز اور کمپنیوں کو موٹروے پر داخلہ بالکل بند کر دیا جائے اور ان کو کسی صورت موٹروے پر سفر کرنے کی جازت نہیں دی جائے گی ۔