اسمبلیوں سے استعفے،ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ،اب مزید دو رخی پالیسی نہیں چلے گی ،مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کو انتباہ

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے پی ڈی ایم کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مولانا کی کڑی شرائط پر سر پکڑ لیا اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کیلئے رابطے تیز کر دیئے ہیں،

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو پریشانی میں ڈال دیا ہے اور حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنی شرائط پیش کردیں،مولانا نے قائد ن لیگ نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ اب مزید دو رخی پالیسی بدلنا ہوگی ،اب آر یا پار آپ نہیں ہم کریں گے ۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو آئندہ سال مارچ کے اختتام سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہوگا جبکہ ملک میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بھی مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو حصہ نہیں لینا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کی شرائط پر پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتوں نے مکمل حمایت کی ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے اپنی شرائط پر ن لیگ سے 6 دسمبر تک جواب مانگ لیا ہے ۔دوسری جانب مولانا فض الرحمن کی کڑی شرائط پر ن لیگ کے سینئر رہنمائوں نے موقف اختیا رکیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو ن لیگ پنجاب سے فارغ ہو جائے گی۔پنجاب میں تحریک انصاف کے ہی لوگ بلدیاتی اداروں میں بیٹھے ہوں گے ہم کسی صورت ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیںکرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…