اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

خان صاحب کو چھوڑنا نہیں، سر توڑنے ہیں، نجم سیٹھی کے تجزیے نے ہنگامہ برپا کر دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف و سینئر صحافی نجم سیٹھی نجی ٹی وی پروگرام میں لانگ مارچ پر حیرت انگیز تجزیہ کر دیا، اس تجزیے کی وجہ سے نجم سیٹھی کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کا کہنا تھا کہ جب لانگ مارچ کی بات آتی ہے تو پھر یہ بات بھی آتی ہے کہ

یہ کیسے شروع ہوگا، کیا یہ حکومت کو ہٹا کر ہی آئیں گے یا چاول وغیرہ کھا کر آجائیں گے،معروف صحافی کا کہنا تھاکہ جب تک سارے ستارے ایک جگہ پر اکٹھے نہیں ہو جاتے تب تک لانگ مارچ نہیں ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لانگ مارچ ہوا اور اس میں سے کچھ نہ نکلا تو پی ڈی ایم فارغ ہے،ان کا کہنا تھاکہ عمران خان 2 سال تو کیا 5 سال اور بھی گزار جائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب لانگ مارچ کرنا ہے تو آر یا پار والی بات ہے، پہنچ جانا ہے اور خان صاحب کو چھوڑنا نہیں ہے، لڑائی جھگڑے کرنے ہیں، معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی دفعہ تو کہتے تھے کہ ایک پودا نہیں ہلا، اس دفعہ پودے بہت سے ہلانا پڑیں گے، بہت سی چیزیں توڑ پھوڑ کرنا پڑیں گی پھر جا کے شاید کچھ ہو،اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ اب بہت سارے گملے تو کیا سر بھی توڑنے پڑیں گے، اس کے بغیر کام نہیں چلے گا، یہ فیصلے اتنے آسان نہیں ہیں۔معروف صحافی کے اس تجزیے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور نجم سیٹھی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…