ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب آر پار آپ نہیں ہم کریں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمن کی کڑی شرائط پر نوازشریف نے سرپکڑ لیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے پی ڈی ایم کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مولانا کی کڑی شرائط پر سر پکڑ لیا اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کیلئے رابطے تیز کر دیئے ہیں،

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو پریشانی میں ڈال دیا ہے اور حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنی شرائط پیش کردیں،مولانا نے قائد ن لیگ نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ اب مزید دو رخی پالیسی بدلنا ہوگی ،اب آر یا پار آپ نہیں ہم کریں گے ۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو آئندہ سال مارچ کے اختتام سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہوگا جبکہ ملک میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بھی مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو حصہ نہیں لینا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کی شرائط پر پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتوں نے مکمل حمایت کی ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے اپنی شرائط پر ن لیگ سے 6 دسمبر تک جواب مانگ لیا ہے ۔دوسری جانب مولانا فض الرحمن کی کڑی شرائط پر ن لیگ کے سینئر رہنمائوں نے موقف اختیا رکیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو ن لیگ پنجاب سے فارغ ہو جائے گی۔پنجاب میں تحریک انصاف کے ہی لوگ بلدیاتی اداروں میں بیٹھے ہوں گے ہم کسی صورت ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…