منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

یابَاسِطُ یَاخَافِضُ صرف اللہ کے ان2 ناموں کا وظیفہ کریں ، گھر سے کبھی رزق ختم نہ ہوگا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر گھر سے بے برکتی ختم ہو گھر کے اندر اتنا مال و رزق آجائے کہ کسی سے مانگنا نہ پڑے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں تو اس تحریر میں اللہ کے دونام ایسے بتائے جارہے ہیں کہ رات سوتے وقت ان کو پڑھ لیجئے تو اس پر اگر میں قسم کھاؤں کہ رب کعبہ کی قسم کہ اتنا مال اور رزق آپ کو مل جائے گا کہ آپ کی ساری

زندگی کی تنگیاں پریشانیاں ختم ہوجائیں گیتو یہ حق بجانب ہوگا تو اتنی بڑی قسم کھائی ہے اور اللہ کے نام کی قسم ہے تو یہ کبھی عمل خطا نہیں جاتا اس عمل کو جس نے بھی کیا ہے اس کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔صرف دو اللہ تعالیٰ کے نام ہیں۔ جو آپ نے رات کو سوتے وقت جب آپ ہر کام کاج سے ہر چیز سے فارغ ہوچکے ہوں اور کوئی کام کرنے والا باقی نہ ہو تو وضو کر کے بستر پر لیٹیں اور دائیں کروٹ کے اوپر لیٹیں اور رات کو عموما سوتے وقت آپ جو رات کی دعائیں ہوتی ہیں وہ لازمی پڑھا کیجئے اور کلمے اگر آپ کو یاد ہیں تو کلمے بھی پڑھ لیا کریںہر انسان مسلمان کو یاد ہونے چاہئیں ان کے بھی بہت فائدے ہیں جب آپ وہ سارے پڑھ لیں اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے آپ نے دو نا م پڑھنے ہیں ایک ایک تسبیح یعنی اکٹھے نہیں پڑھنا ایک ایک تسبیح پڑھنی ہے اور پڑھنے کے بعد آپ نے دونوں ہاتھوں پر دم کرنا ہے اور پھر پورے جسم پر مل کر آپ سو جائیے اور دیکھئے گا کہ چند دن نہیں گزریں گے آپ کی رزق کی تنگی پریشانی ختم ہوجائے

گی اگر کسی کی نوکری کا مسئلہ ہے۔ وہ بھی حل ہوجائے گا کسی کے کاروبار کا مسئلہ ہے وہ بھی حل ہوجائے گا اگر کاروبار کے اندر گھاٹا جارہا ہے تو وہ منافع کے اندر بدل جائے گا ۔اللہ تعالیٰ کے دو نام یہ ہیں : یَابَاسِطُ یَاخَافِضُ اس میں پہلے یا باسط کی ایک تسبیح پڑھنی ہے اور پھر ایک تسبیح یا خافض کی پڑھنی ہے اور ہر تسبیح سے پہلے اور بعد میں گیارہ گیارہ

مرتبہ درود شریف لازمی پڑھیں اس کے بعد دونوں ہاتھوں پر مل کر پورے جسم پر دم کر کے سوجائیے دائیں کروٹ پر سونا ہےاس کے بعد کسی بھی کروٹ پر ہوسکتے ہیں تو انشاء اللہ چند دن کے اند ر اندرگھر میں برکت آنی شروع ہوجائے گی رزق مال کی کمی ختم ہوجائے گی ۔ اس وظیفے کو زیادہ سے زیادہ کیجئے ضرور آزمائیے زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ لگیں

گے اور فائدہ بہت ہی زیادہ ہوگا۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گا مگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…