منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

حفیظ، شعیب سلیکشن کمیٹی کے فیوچر کے پلانز میں شامل نہ رہے، ذرائع کا دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے تجربہ کار آل رائونڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی سلیکشن کمیٹی کے فیوچر کے پلانز میں شامل نہیں رہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز

کے خلاف ہوم سیریز میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور عماد وسیم بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔قومی سلیکشن کمیٹی کے ذرائع نے بتایاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی رائے کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان بنگلا دیش میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد کیا جائے گا ، شعیب ملک اور محمد حفیظ سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں کھلاڑیوں کی دستبرداری کی خبریں اپنی جگہ پر ہیں مگر وہ مستقبل کے پلانز کا حصہ بھی نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں نیا کمبی نیشن آزمانے کا پلان بنایا گیا ہے، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور عماد وسیم بھی ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کراچی میں شیڈولڈ ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…