منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کو بیرونی اداروں کا غلام بنا دیا گیا ، فضل الرحمان کا حیران کن دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

خان پور (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم قوم میں شعور بیدار کرنے نکلے ہیں کوئی خفا ہوتا ہے تو ہوجائے۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈٹ جائیں دنیا کی

کوئی طاقت آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے ملک کا کیا حشر کردیا ہے لوگ بچے بیچنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل شخص کو ایجنٹ بناکر پاکستان پرمسلط کردیا ہے، جب سے یہ حکمران آیا ہے معیشت کا تخمینہ زیرو فیصد رہ گیا ہے، آج پاکستان کی جعلی کابینہ نیاس کی منظوری بھی دے دی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو بیرونی اداروں کا غلام بنادیا گیا ہے، مہنگائی نے ملک کا کیا حشرکردیا ہے، عام آدمی بے بس ہوکرخودکشیاں کررہا ہے، پڑوسیوں سے بھیک مانگنے پرلوگ مجبورہیں، ماں باپ اپنے بچوں پربرائیفروخت کے بینر لگانے پرمجبور ہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہم نے بے حسی کا مظاہرہ کیا تو پھرملک کی بقا کا مسئلہ پیدا ہوجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ مزدور، کسان، ملک کا ہر طبقہ رو رہا ہے، احتجاج کرنے پرمجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں عدل وانصاف کا معیار دنیا میں126 ویں نمبر پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیلنج یہ ہے اگلی حکومت ملک کو بحرانوں سے اٹھائی گی کیسے؟۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…