اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

’’کترینہ کیف کے ہاتھوں پر لگے گی خاص اور مہنگی ترین مہندی‘‘ قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی پر صرف ہاتھوں کی مہندی کی مالیت 1 لاکھ بھارتی روپے ہوسکتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف ا?ج کل اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اطلاعات کے مطابق جودھ پور راجستھان کے ضلع پالی کی سوجت مہندی کترینہ کیف کی مہندی کی رسم کے موقع پر بھجوائی جائے گی،

جس کی قیمت 1 لاکھ بھارتی روپیہ ہے۔وکی کوشل اور کترینہ کیف جو دسمبر میں شادی کرنے جارہے ہیں، نے تاحال اپنے تعلقات کے بارے میں بہت خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فلمی جوڑی دسمبر کے پہلے ویک اینڈ میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائے گی، تاہم وہ اس سے قبل کورٹ میرج کریں گے۔انہوں نے اپنی شادی کے لیے راجستھان میں ایک پر تعیش فورٹ ریزوٹ بک کروا رکھا ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کے مداح بڑی بے صبر ی سے اس یادگار لمحے کا انتظار کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے آئی ہے راجستھان کے علاقے پالی کی سوجت مہندی، جو ان کی مہندی کی تقریب کے لیے بھجوائی جائے گی، اس کا ایک نمونہ انہیں بھجوادیا گیا ہے۔سوجت قدرتی مہندی ہے، جسے ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں کیمیکل نہیں ڈالے جاتے ہیں، اس کی تیاری پر 50 ہزار سے1 لاکھ روپے لاگت آتی ہے، تاہم یہ بنانے والا بزنس مین مشہور جوڑے سے اس کے پیسے نہیں لے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…