منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

کونسے افراد پی آئی اے کے ٹکٹ میں رعایت سمیت 8 مختلف اداروں سے مراعات حاصل کرسکیں گے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام کے تحت قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے والوں کو بونس پوائنٹس ملیں گے، ان پوائنٹس کے ذریعے وہ پی آئی اے کے ٹکٹ میں رعایت سمیت 8 مختلف اداروں سے مراعات حاصل کرسکیں گے۔پروگرام کی تفصیلات کے مطابق 10 ہزار ڈالر سالانہ وطن بھجوانے والے پاکستانی گرین کارڈ کیٹیگری میں شمار ہوں گے

جن کو ایک فیصد ریوارڈ دیا جائے گا اور 10 ہزار سے 30 ہزار ڈالر سالانہ بھجوانے والوں کو گولڈ کارڈ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا جو 1.25 فیصد ریوارڈ کے مستحق ہوں گے، 30 ہزار ڈالر سالانہ سے زائد رقم وطن بھجوانے پاکستانیوں کیلئے پلاٹینیم کیٹیگری بنائی گئی ہے جس میں شامل افراد 1.5 فیصد ریوارڈ کے حقدار ہوں گے۔پروگرام کے تحت جیتے ہوئے ریوارڈ پوائنٹس سے 8 مختلف پبلک سیکٹر اداروں کے ذریعے استفادہ کیا جاسکے گا، لیکن مستقبل میں مزید ادارے بھی اس پروگرام میں شامل کئے جائیں گے۔پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کو سہولیات فراہم کرنے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز بھی شامل ہے جو ریوارڈ پوائنٹس کے مطابق پی آئی اے کے ٹکٹ اور انٹر نیشنل فلائٹس میں اضافی سامان میں رعایت دیں گے۔ایف بی آر کی جانب سے موبائل فون پر درآمدی ڈیوٹی کیلئے بھی ان پوائنٹس کا استعمال ہوسکے گا، نادرا بھی ان پوائنٹس پر قومی شناختی کارڈ کی سہولیات فراہم کرے گا جبکہ پاسپورٹ کی تجدید میں بھی ایس ڈی آر پی پروگرام میں شامل افراد کو سہولت دی جائے گی۔اسٹیٹ لائف انشورنس، لائف انشورنس کی پریمیئم پے منٹ اور اوورسیز اسکول فائونڈیشن میں بچوں کی فیس ادائیگی کیلئے بھی ریوارڈ پوائنٹس استعمال ہوسکیں گے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مراکز ان پوائنٹس کو قبول کریں گے جبکہ ایف آئی اے سوہنی دھرتی پروگرام میں شامل افراد کو ترجیحی سہولیات فراہم کرے گا، سول ایوی ایشن کی جانب سے بھی ایس ڈی آر پی پوائنٹس ہولڈرز کو خصوصی کلیئرنس سہولیات دی جائیں گی۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…