منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

چارماہ میں تجارتی خسارہ13 ارب80کروڑ کی سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کا اشارہ ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ چار ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح 13ارب 80کروڑ کی سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کا اشارہ ہے ،چار ماہ میںدرآمدات23ارب 50کروڑ جبکہ برآمدات9ارب 70کروڑ ڈالر ہونا تشویشناک امر ہے4ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

ابھی رواں مالی سال کے8ماہ باقی ہیں تجارتی خسارہ معیشت کی بربادی کا شارہ ہے تجارتی خسارے سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بھی بڑھنے لگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں گندم اور چینی کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود ناقص پالیسیوں کے باعث چینی اور گندم درآمد کرنی پڑی خوراک کی آئٹم کی درآمدات 2ارب70کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔حکومت تجارتی خسارہ کو روکنے کیئے پرتعیش اور غیر ضروری اشیاء کی درآمدات پر کنٹرول کرے تاکہ تجارتی خسارہ پر قابو پایا جاسکے۔خادم حسین نے کہا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی روپے کا زوال کئی سالوں کی ترقی کو ختم کردے گا اس لیے روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ مضبو ط معاشی پالیسیوں سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا جو بیشتر درآمد کی جاتی ہیں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کے نتیجہ میں کرائے اور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہوگا جس سے اشیاء کی ترسیل کی لاگت بڑھے گی اور نتیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑے گا اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…